Friday, 21 May 2021

1-Corinthians Chapter 15 | Resurrections of Jesus Christ

1۔کر نتھیوں  باب   15

مسیح کی قیامت:

1۔ اب اے بھائیوں! میں تمہیں وُہی خُوشخبری جتائے دیتا ہُوں جو پہلے دے چُکا ہُوں جسے تُم نے قبول بھی کر لیا تھا۔ اور جس پر قائم بھی ہو۔ 2۔ اُسی کے وسیلہ سے تُم  کو نجات بھی مِلتی ہے بشر طیکہ وہ خوشخبری جو میں نے تمہیں دی تھی یاد رکھتے ہو۔

3۔ چُنانچہ میں نے سب سے پہلے تُم کو وہی بات پہنچا دی جو مجھے پُہنچی تھی کہ مسیح کِتاب مُقدس کے مُطابق ہمارے گُناہو ں کے لئے مُوا۔ 4۔ اور دفن ہُوا اور تیسرے دِن کِتاب مُقدس ک مُطابق جی اُٹھا۔ 5۔ اور کیفا کو اور اُس کے بعد اُن بارہ کو دِکھائی دِیا۔ 6۔ پھر پانچ سو سے زیادہ بھائیوں کو ایک ساتھ دِکھائی دیِا۔ جن میں سے اکثراب تک موجُود ہیں اور بعض سو گئے۔ 7۔ پھر بعقوب کو دِکھائی دِیا۔ پھر سب رسُولوں کو ۔

8۔ اور سب سے پیچھے مُجھ کو گویا ادھُورے دِنوں کی پیدایش ہُوں دِکھائی دِیا۔ 9۔ کیونکہ میں رسُولوں میں سب  سے چھوٹا ہوں بلکہ رسُول کہلانے کے لائق نہیں اِس لئے کہ میں نے خُدا کی کلیسا کو ستایا تھا ۔10۔  لیکن جو کچھ ہُوں خُدا کے فضل سے ہوں اور اُس  کا فضل جو مجھ  پر ہوا وہ بے فائدہ نہیں ہُوا بلکہ میں نے  اُن سب سے زیادہ محنت کی اور یہ میری طرف سے نہیں ہوئی بلکہ خُدا کے فضل سے جو مُجھ پر تھا۔ 11۔ پس خواہ میں ہوں خواہ وہ ہوں  ہم یہی مُنادی کرتے ہیں اور اِسی پر تُم ایمان بھی لائے۔

ہماری قیامت:

12۔پس جب مسیح کی یہ مُنادی کی جاتی ہے کہ وہ مرُدوں میں سے جی اُٹھا تو تُم میں سے بعض کِس طرح کہتے ہیں کہ مُردوں کی قیامت ہے ہی نہیں؟ 13۔ اگر مردوں کی قیامت نہیں تو مسیح بھی نہیں جی اُٹھا۔ 14۔ اور اگر مسیح نہیں جی اُٹھا تو ہماری  مُنادی بھی بے فائدہ ہے اور تمہارا ایمان بھی بے فائدہ ۔15۔ بلکہ ہم خُدا کے جُھوٹے گواہ ٹھہرے کیونکہ ہم نے خُدا کی بابت یہ گواہی دی کہ اُس نے مسیح کو جلادیا حالانکہ  نہیں جلایا اگر بالفرض مُردے نہیں جی اُٹھتے ۔16۔ اور اگرمُردے نہیں جی اُٹھتےتو مسیح بھی نہیں جی اُٹھا۔ 17۔ اور اگر مسیح نہیں جی اُٹھا تو تمہارا ایمان بے فائدہ ہے تُم  اب تک اپنے گُناہوں میں گرفتارہو۔ 18۔ بلکہ جو مسیح میں سو گئے ہیں وہ بھی ہلاک ہُوئے۔ 19۔ اگر ہم صرف اِسی زندگی میں مسیح میں اُمّیدرکھتے ہیں تو سب آدمیوں سے زیادہ بد نصیب ہیں۔