Wednesday, 19 May 2021

Time for Every Things in Urdu/Hindi/Punjabi

 

ہر  بات کا ایک  وقت ہے:

1۔ ہر چیز کا ایک موقع اور ہر کام کا جو آسمان کے نیچے ہوتا ہے ایک وقت ہے۔

2۔ پیدا ہونے کا ایک وقت ہے اور مر جانے کا ایک وقت ہے۔

درخت لگانے کا ایک وقت ہے اور لگائے ہوئے کو اُکھاڑنے کا ایک وقت ہے۔

3۔ مار ڈالنے کا ایک وقت ہے اور شفا دینے  کا ایک وقت ہے

 ڈھانے کا ایک  وقت ہے اور تعمیر کرنے  کا ایک وقت ہے۔

4۔ رونے  کا ایک وقت  ہےاور  اور ہنسنے  کا ایک  وقت  ہے۔

غم کھانے  کا ایک  وقت ہے اور ناچنے کا ایک وقت ہے۔

5۔ پتھر پھینکنے کا ایک وقت ہےاور پتھر بٹورنے کا ایک وقت ہے۔

 ہم آغوشی کا وقت ہے اور ہم آغوشی سے باز رہنے کا ایک وقت ہے۔

حاصل کرنے کا ایک وقت ہے اور کھو دینے کا ایک وقت ہے۔

رکھ چھوڑنے کا ایک وقت ہے اور پھینک دینے کا ایک وقت ہے۔

7۔ پھاڑنے  کا ایک وقت ہے اور سینے کا ایک وقت ہے۔

چُپ رہنے کا ایک وقت ہے اور بولنے کا ایک وقت ہے۔

8۔ محبت کا ایک وقت  ہے  اور عداوت کا ایک وقت ہے ۔

جنگ کا ایک وقت ہے اور صلح کا ایک  وقت ہے۔